ماسکو، 13 اگست (اسپوتنک) روس کے نائب وزیر اعظم یوری بوریسوف عالمی وبا کورونا وائرس کی جانچ میں متاثر پائے گئے ہیں اور وہ دوبارہ اپنی جانچ کرائیں گے ۔
مسٹریوری بوریسوف کے دفتر نے
بدھ کے روز ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ۔
بیان میں کہا گیا ’’ مسٹر یوری بوریسوف نے کورونا وائرس کی جانچ کروائی تھی جس میں وہ متاثر پائے گئے ہیں اور آئندہ بھی ان کی دوبارہ جانچ کی جائے گی۔